بونجواہ میں نجی گاڑی حادثہ کی شکار | 2بہنیں لقمہ اجل ،دولہاسمیت3شدید زخمی

عاصف بٹ

کشتواڑ//سوموار کی شام کشتواڑ ضلع کے بونجواہ علاقے میں رونما ہوئے سڑک حادثے میں دو خواتین لقمہ اجل بن گئیں جبکہ تین دیگر افراد شدید زخمی ہوئے۔پولیس ذرائع کے مطابق نجی آلٹو گاڑی زیر نمبر Jk06A0705کو بونجواہ کے پاٹشالہ کے مقام پر اسوقت حادثہ پیش آیاجب گاڑی کا ڈارئیور اس پر سے کنٹرول کھوبیٹھا اور گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس مں پانچ افراد سوار تھے ۔حادثے کی خبر ملتے ہی مقامی لوگوں و پولیس نے بچائوکاروائی عمل میں لائی اور زخمیوں کو فوری طور ٹھاٹھری کے ٹراماسینٹر منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے دو خواتین کو مردہ قراد دیا جن میںسے ایک کی شناخت مہرالنساء دختر مشتاق احمد میر ساکن نالی بونجواہ کے طور ہوئی جبکہ دوسری خاتون کی شناخت فوری طور نہ ہوسکی۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ دونوں بہنیں ہیں۔ زخمیوں کی شناخت طارق حسین ولد غلام محی الدین ،بریرہ بانو دخترگلشن احمد و نامعلوم خاتون کے طور ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ بتایا جارہا ہے کہ دوروز قبل ہی انکی شادی ہوئی تھی جسکے بعد یہ سبھی لوگ واپس گھر کی طرف جارہے تھے۔ حادثے میں دونوںسگی بہنیں موقعہ پر ہی دم توڑبیٹھیں جبکہ دولہا اور دیگر افراد شدید زخمی ہیں ۔