یو این آئی
سراجیوو//شمالی بوسنیا اور ہرزیگووینا میں شدید برف باری سے ٹریفک میں خلل پڑا ہے۔جمعہ کو وفاقی ہائیڈرو میٹرولوجیکل انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بالخصوص پہاڑی علاقوں میں برف باری میں شدت آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے پیش نظر متعلقہ حکام نے برف ہٹانے والی مشینیں تعینات کردی ہیں، اور ڈرائیوروں پر زور دیا ہے کہ وہ حفاظت کے لیے موسم سرما کے آلات استعمال کریں۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ یہاں رات بھر برف باری جاری رہے گی۔