سرنکوٹ// عوام سرنکوٹ کی طرف سے کئی بار انتظامیہ کو آگاہ کئے جانے کے باوجود بھی بوائز ہاہر سکنڈری سکول سرنکوٹ اور ڈگری کالج سرنکوٹ کے راستہ کا معاملہ حل نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ میںفتنہ پھیلنے کا خطرہ لاحق ہے۔ اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے عبدالصدیق نامی ایک شہری نے بتایا کہ آرمی کی طرف سے راستہ پر لگائی گئی بندش سے اسکول اور کالج میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو ہر روز مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج کی جانب سے پختہ 11فٹ سڑک جس پر آج بھی تارکول کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں پر خار دار تار بچھائی گئی ہے جو بچوں کو کئی با رزخمی کر دیتی ہے اور ان کے کپڑوں کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج نے سرنکوٹ کے ایک بہت بڑے میدان پر جابرانہ قبضہ جمایا ہوا ہے اور ان کے بچوں کو کھیلنے کے لئے بھی تھوڑی سی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے تحصیل انتظامیہ سے ایپل کی کہ جو راستہ تحصیل کمپلیکس مغل شاہراہ کے جانب سے ایکسین دفتر کوجاتا ہے اسی راستہ کو بچوں کے لئے بحال کیا جائے تاکہ انھیں مزید دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اسی سلسلہ میں دیگر لوگوں نے بھی کہا کہ آرمی نے جودو راستے مکمل بند کئے ہیں ان کو بھی بحال کئے جانے کے اقدام کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بوائز ہاہر سکنڈری سکول میںایک ہزارکے قریب طلاب زیر تعلیم ہیں جبکہ کالج میںبھی ایک ہز ار طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیںانھیں راحت پہنچانے کے لئے انتظامیہ کو کوئی ٹھوس حل نکالنا چاہئے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے بھی ایپل کی کہ وہ ذاتی مداخلت کر کے اس معاملہ کو حل کریں تاکہ ان کے بچوں کو مزید مسائل سے دوچار نہ ہونا پڑے۔