عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جمعہ کی صبح موہن ٹی اسٹال کے قریب، سندھر گاؤں کے قریب بنی بسوہلی روڈ پر ایک موٹر سائیکل لوڈ کیریئر (کیمپر) سے ٹکرا جانے کے بعد دو نوجوان موقع پر ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دو افراد کو لے جانے والی بائک پراسرار حالات میں لوڈ کیرئیر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ان کی فوری موت ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت شہباز ولد عباس اور روہت ولد رشپال کے طور پر ہوئی ہے۔دونوں بنی علاقے کے گاؤں بھوند کے رہنے والے ہیں۔واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔