گاندربل//بنہ ہامہ گاندربل میں ڈرین کی ادھوری تعمیر کرنے کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بنہ ہامہ کی رابطہ سڑک کے کنارے پر ڈرین کا کام ادھورا چھوڑ ا گیاجس سے مقامی آبادی گوناگوں مسائل سے دوچار ہے۔ بنہ ہامہ کی رابطہ سڑک کے کنارے پر واقع ڈرین لار کنال سے نکلنے کے بعد سڑک کنارے آبادی سے گزرتے ہوئے اہم شاہراہ کے پاس پہنچ کر نالے میں مل جاتی ہے ۔محکمہ تعمیرات عامہ نے ڈرین کا کام ادھورا چھوڑ دیا ہے جس سے پانی سڑک پر جمع ہوکر تالاب کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ جبکہ اسی سڑک کے آخری حصے پر ایگریکلچر یونیورسٹی کا فاریسٹری کا کیمپ بھی موجود ہے ،اس کے باوجود بھی ڈرین کی مرمت کا کام مکمل نہیں کیا جاتا ہے جس کے خلاف مقامی آبادی سراپا احتجاج ہے۔ اس بارے میں کشمیر عظمی کومحکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹو انجینئر سعید سجاد نے کہا کہ ڈرین مکمل کرنے کی جلد کوشش کی جائے گی ۔