نئی دہلی/مرکزی کابینہ نے بنگلہ دیش کے ساتھ باہمی تجارت کو بہتر بنانے کے لئے اپنائے جانے والے اقدامات کی منظوری دے دی ہے ۔ منگل کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز کو پیشگی اثر کے ساتھ منظور کیا گیا۔میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر پیوش گوئل نے صحافیوں کو بتایا کہ تجارت کے شعبے میں تعاون کا طریقہ کار تیار کرنے کے لئے 27 مارچ 2021 کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انڈین ٹریڈ ریڈیز اور بنگلہ دیش کے تجارتی ٹیرف کمیشن کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے تھے ۔ اس مفاہمت نامہ کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے مابین تجارتی علاج میں تعاون کی حوصلہ افزائی کرنا ، ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین دوطرفہ تجارت میں اینٹی ڈمپنگ ، کاؤنٹ ویلنگ اور سلامتی طریقہ کار کے شعبے میں اطلاعات کے تبادلے سے متعلق جامع سرگرمیاں شامل کرنا ہے ۔ عالمی تجارتی تنظیم کی مختلف دفعات کے مطابق صلاحیت میں اضافے کی سرگرمیاں انجام دینا۔ اس ایم او یو کے ذریعہ سے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعاون کو فروغ دینا ، دونوں ممالک کے مابین غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کی حوصلہ شکنی اور حکمرانی پر مبنی دوطرفہ تجارت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔(یواین آئی)