Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو سات سال کی قید
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو سات سال کی قید
برصغیر

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو سات سال کی قید

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 30, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
ڈھاکہ//بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی )کی صدر اور بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو ایک مقامی عدالت نے بدعنوانی کے ایک معاملہ میں سات سال قید کی سزاسنائی ہے اور 10لاکھ ٹاکا کا جرمانہ عائد کیاہے ۔جرمانہ ادانہ کرنے پر چھ ماہ کی اضافی سزاکاٹنی ہوگی۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہاں خصوصی عدالت کے جج اخترالزمان نے پیر کو محترمہ ضیا کو یہ سزا سنائی ۔سابق وزیراعظم بدعنوانی کے ایک دیگر معاملہ میں اولڈ سنٹرل جیل میں پانچ سال کی بامشقت سزا کاٹ رہی ہیں ۔انکی غیر موجودگی میں یہ فیصلہ سنایاگیا۔محترمہ ضیا کی طبیعت خراب ہے اور حکومت کے ذریعہ تشکیل دئے گئے ایک خصوصی میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں انکا بنگ بندھو شیخ مجیب میڈیکل یونیورسٹی میں علاج ہورہاہے ۔عدالت نے ااس معاملہ میں تین دیگر لوگوں کو بھی یہ سزاسنائی ہے ۔محترمہ ضیا کو سرخیوں میں رہنے والے ضیا چیرٹیبل ٹرسٹ گھپلہ میں یہ سزاسنائی گئی ہے ۔جسٹس اخترالزمان نے ڈھاکہ کی سابقہ سنٹرل جیل میں بنائی گئی عارضی عدالت میں یہ فیصلہ سنایا۔جیل افسران سابق وزیراعظم کو عدالت میں پیش کرنے میں کئی بار ناکام رہے جس کے بعد معاملہ میں آخری سماعت انکی غیرموجودگی میں ہوئی ۔جسٹس اخترالزمان نے 16اکتوبر کو سزاسنانے کے لئے آج کی تاریخ مقررکی تھی ۔سابق وزیراعظم کو یتیموں کے لئے ضیاٹرسٹ میں بدعنوانی کے معاملہ میں 8فروری 2017کو قصوروار قراردیاگیاتھا۔اسکے بعد سے وہ جیل کی سزاکاٹ رہی ہیں۔دسمبر میں ہونے والے عام انتخابات سے پہلے سنائی گئی نئی سزا میں سابق وزیراعظم اور تین دیگر افراد اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ٹرسٹ کے لئے نامعلوم ذرائع سے 375000ڈالر جمع کرنے میں قصوروارپائے گئے ہیں ۔اس معاملہ میں اس وقت کی وزیراعظم خالدہ ضیا (73)کے سیاسی سکریٹری ہریش چودھری ،ضیالاسلام منا اور ڈھاکہ شہر کے سابق میئر صادق حسین کے پروائیویٹ اسسٹنٹ سکریٹری منیرالاسلام خان کو بھی آج عدالت نے یہ سزاسنائی ۔انسدادبدعنوانی کمیشن نے ضیا ٹرسٹ سے جڑے بدعنوانی کے معاملہ کو 2011میں دائر کیاتھا ۔اس بیچ بی این پی نے کہاکہ دونوں معاملے سیاسی اغراض پر مبنی ہیں ۔یواین آئی۔
 
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اننت ناگ کے ایک نوجوان کسان نے روپ وے بناکر شعبہ باغبانی میں انقلاب لایا
تازہ ترین صفحہ اول
جموں و کشمیر میں دوہرے نظام سے افراتفری اور انتشار، ریاستی درجہ بحالی ہی واحد حل: طارق قرہ
تازہ ترین صفحہ اول
سری نگر جموں شاہراہ پر سکیورٹی مزید سخت، چپے چپے پر سلامتی عملے کی تعیناتی
تازہ ترین صفحہ اول
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یاسین ملک کیس کا جائزہ بلاجواز: اشوک کول
تازہ ترین

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

پاک۔سعودیہ دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف نہیں:پاکستانی دفتر خارجہ

September 20, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے نے مشرق وسطیٰ کی سلامتی میں ایٹمی تحفظ کو شامل کردیا

September 20, 2025
برصغیر

شرجیل، عمر خالد کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

September 19, 2025
برصغیر

راہل کی ’ووٹ چوری‘ کے خلاف مہم تیز

September 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?