یو این آئی
ڈھاکہ// شیخ حسینہ بنگلہ دیش میں حال ہی میں ہوئے عام انتخابات میں عوامی لیگ کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے ساتھ چوتھی بار ملک کے اقتدار کی باگ ڈور سنبھالیں گی۔بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ کو ملک کی نئی وزیر اعظم مقرر کیا ہے ۔
یہ محترمہ حسینہ کی بطور وزیر اعظم مسلسل چوتھی مدت کار ہوگی۔ حسینہ اور ان کی پارٹی کے منتخب ارکان پارلیمنٹ نے بدھ کو پارلیمنٹ کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا۔شیخ حسینہ حکومت کی کابینہ میں 37 وزراء کو شامل کیا گیا ہے ، جن میں 14 نئے چہرے ہیں۔کابینہ سکریٹری محبوب حسین نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ کابینہ میں 25 کابینی وزراء اور 11 وزرائے مملکت کو شامل کیا گیا ہے ۔ محترمہ حسینہ نے اپنی نئی کابینہ میں 14 نئے چہروں کو جگہ دی ہے ۔مسٹر حسین نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے ساتھی وزراء جمعرات کی شام سات بجے حلف لیں گے ۔ نومنتخب کابینہ کے ارکان کی تقریب حلف برداری کے بعد وزراء کو قلمدان دیے جائیں گے ۔بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ کو ملک کی نئی وزیر اعظم مقرر کر دیا ہے ۔ یہ محترمہ حسینہ کی بطور وزیر اعظم مسلسل چوتھی مدت ہے ۔ صدر نے محترمہ حسینہ کو نئی حکومت بنانے کی دعوت دی ہے ۔