Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

بنگلہ دیش اورفلپائن میں سیلاب سے تباہی ہلاکتوں کی تعداد 86 ہو گئی،6لاکھ خاندان بے گھر

Mir Ajaz
Last updated: September 4, 2024 11:55 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

 عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک

منیلا// فلپائن میں سمندری طوفان ‘یگی’ کی وجہ سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی ہے اور 21 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔فلپائن کے سول ڈیفنس (او سی ڈی) کے آپریشنز سروسز کے ڈائریکٹر سیزر آئیڈیو نے بدھ کے روز کہا کہ صبح کے وقت آنے والے طوفان یاگی کے اثر سے ملک بھر میں 15 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے ، جسے ایک شدید اشنکٹبندیی طوفان سے ٹائیفون میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ اس دوران 15 افراد زخمی اور 21 لاپتہ ہیں۔ادھر بنگلہ دیش ابھی شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد نئی حکومت کی صورت میں نئے سرے سے ابھرنے کی کوششوں میں تھا کہ خوف ناک سیلاب نے اسے ڈبو دیا ہے ، منگل کو سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 71 ہو گئی ہے ، اور لاکھوں لوگ اب بھی تباہ شدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مون سون کی مسلسل بارشوں اور اپ اسٹریم آبی گزرگاہوں سے آنے والے سیلاب نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بڑی تباہی مچا دی ہے ، جس سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں اور تقریباً 50 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔دارالحکومت ڈھاکہ میں منگل کو ہونے والی موسلادھار بارش نے کئی اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، سڑکیں گھٹنے سے لے کر کمر تک پانی میں ڈوب گئی ہیں، جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے ، ہزاروں ایکڑ کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں، وزارت زراعت کے ابتدائی تخمینہ کے مطابق 33.5 ارب ٹکا (282 ملین ڈالر) کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ، جس سے 1.4 ملین سے زیادہ کسان متاثر ہوئے ہیں۔سیلاب سے متاثرہ 11 اضلاع میں 5 لاکھ 80 ہزار سے زائد خاندان اب بھی بے گھر ہیں جنھیں خوراک، صاف پانی، ادویات اور خشک کپڑوں کی فوری ضرورت ہے ۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تقریباً 500 طبی ٹیمیں علاج کی فراہمی میں مدد کر رہی ہیں، فوج، فضائیہ، بحریہ اور سرحدی محافظ بھی امدادی سرگرمیوں میں مدد کر رہے ہیں۔بنگلادیش کے حکام نے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے پر توجہ مرکوز کر دی ہے ، اس طرح کی آفات کے بعد عام طور سے یہ بیماریاں پھیل جاتی ہیں، متاثرہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی دستیابی بھی ایک چیلنج سے کم نہیں ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 5 ہزار افراد کو اسہال، جلد کے انفیکشن اور سانپ کے کاٹنے کے کیسز کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا۔خیال رہے کہ ورلڈ بینک انسٹی ٹیوٹ کے 2015 کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بنگلادیش میں 3.5 ملین افراد سالانہ طور پر سیلاب کے خطرے سے دوچار رہتے ہیں، لیکن اب حالیہ برسوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے یہ تعداد بہت بڑھ چکی ہے ۔ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کے مطابق ہر سال بنگلادیش میں لاکھوں بچوں کی زندگیاں سیلاب، گرمی کی لہروں اور طوفانوں کی نذر ہو جاتی ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

روس کا یوکرین پر بڑا ڈرون حملہ

July 5, 2025

ٹیکساس میں سیلاب سے 24اموات

July 5, 2025
بین الاقوامی

پاکستان میں عمارت زمین بوس | 14افراد ہلاک،امدادی کاروائیاں جاری

July 5, 2025
بین الاقوامی

اسرائیل تجاویز قبول کرے ،نئی جنگ کیلئے تیار ہیں:حماس کمانڈر

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?