۔60ممالک کے10ہزارسٹارٹ اپس کی شرکت
بنگلورو//جموں و کشمیر اَنٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ (جے کے اِی ڈِی آئی) کے تعاون سے سٹارٹ اپس نے 18 سے 20 ؍نومبر 2025 ء تک بنگلورو میں منعقد ہ بنگلورو ٹیک سمٹ 2025 میںحصہ لیا۔اس سال کا ایڈیشن اپنی نوعیت کے سب سے بڑے ایونٹس میں سے ایک تھا جس میں منتظمین کے مطابق 60 ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے زائد اَز 10,000 سٹارٹ اپس نے شرکت کی۔جے اینڈ کے سٹارٹ اَپس نے پہلے ہی دن بھرپور توانائی کے ساتھ اپنا شوکیس شروع کیا جس میں صنعتی رہنماؤں، ممکنہ شراکت داروں اور شعبہ جاتی ماہرین کے ساتھ مضبوط روابط قائم ہوئے۔سمٹ میں اٹلی، روس، اسرائیل، جرمنی، آسٹریلیا اور کوریا کے بین الاقوامی نمائش کنندگان کی موجودگی نے شرکأ کو منفرد تجربات، سیکھنے اور عالمی نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کئے۔ جے اینڈ کے پویلین نے زبردست رش اَپنی طرف متوجہ کیاجسے سیاحوں ، لوگوں اور عالمی مندوبین کی جانب سے تعریف، دلچسپی اور سراہنے کا سلسلہ جاری رہا۔جے کے اِی ڈِی آئی کے تعاون سے جموںوکشمیر کے سات سٹارٹ اَپس نے تین روزہ ٹیک سمٹ میں حصہ لیا۔ایک اہم بات سی آر اِی ڈِی بائیوٹیک کے سی ای او اور بانی اَری گرگیر کا دورہ تھا جنہوں نے جے اینڈ کے سٹارٹ اَپ کے بانیوں سے بات چیت کی اور ان کے اِختراعی حلوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ صنعتی رہنمائوں کے ساتھ گفتگو اس ایونٹ کا خاص پہلو رہا جہاں جے کے اِی ڈِی آئی کے زیر اہتمام سٹارٹ اَپ’ شین مارٹ اِی کام‘ نے آٹوایل کوریاجو لمبی رینج لائیڈر ٹیکنالوجی میں عالمی رہنما ہے،کے ساتھ خوشگوار بات چیت کی۔ اس مکالمے کا مقصد ایڈوانس سنسنگ اور سمارٹ موبلٹی سلوشنز میں مشترکہ مواقع تلاش کرنا تھا۔شیخ یامین، جوکَرَو الیکٹرک( ہیونچر ایڈونچرز لمٹیڈ) کے انٹرپرینیور ہیں، نے چارج کے سی ای او مائیکل نینر کے ساتھ الیکٹریکل وہیکل(اِی وِی) ٹیکنالوجی میں بہتری کے لئے انضمام پر بات چیت کی۔ایس سی اے این آئی ایم او ٹیکنالوجیزجو جے اینڈ کے کا ایک ابھرتا ہوا سٹارٹ اَپ ہے، نے جیو مارٹ ریٹیل سٹورز کے ساتھ تکنیکی روابط قائم کئے جنہوں نے اَپنی دُکانوں میں اُن کی ٹیکنالوجی کو شامل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔پورے سمٹ کے دوران جے اینڈ کے کے سٹارٹ اَپس نے مہمانوں اور ممکنہ شراکت داروںکو اَپنی طرف متوجہ کیا اور بامعنی روابط قائم کئے جنہیں ممکنہ طور پر عملی تعاون میں تبدیل کیا جائے گا۔ متوازی میٹنگزاور نیٹ ورکنگ سیشنز بھی جاری رہے جہاں جے اینڈ کے کی ٹیم نے ترقی اور سٹریٹجک پارٹنرشپ کے مواقع کا جائزہ لیا۔سینٹرفار اِنوویشن، انکیوبیشن اینڈ بزنس ماڈلنگ (سی آئی آئی بی ایم) جوجے کے اِی ڈِی آئی کا ایک پروگرام وِنگ ہے کے عہدیداران جن میں ایسو سی ایٹ پروجیکٹ منیجر فہیم الدین ملک اوراسسٹنٹ منیجر ایف اینڈ اے سورب مینگی شامل تھے، نے سمٹ میں شرکت کی۔ اُنہوں نے انٹرپرینیوروں اور صنعتی رہنمائوںکے درمیان روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیاجبکہ ان کی مجموعی نگرانی سیکرٹری صنعت و حرفت محکمہ اور ڈائریکٹرجے کے اِی ڈِی آئی خالد جہانگیرکر رہے تھے۔