سرینگر //بنگلور میں ایک اور کشمیری کو لہولہان کیا گیا ۔ توصیف مفتی ساکن سرینگر کی اہلیہ بنگلور سے تعلق رکھتی ہے ۔ توصیف مفتی کی اہلیہ تبسم کے مطابق ان کی کچھ اراضی بنگلور میں ہے جس پر کچھ تعمیراتی کام کیا گیا اور مقامی ٹھیکیدار نے عمارت کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا تھا جس کی وجہ سے عمارت کی دیواریوں اور فرش پر کہیں کہیں نقصان پہنچا ۔ اس حوالے سے جب مذکورہ ٹھیکیدار سے میرے خاوند نے بات کی اور انہیں اس کی مرمت کا مطالبہ کیا تو انہوں نے ایک درجن کے قریب غنڈوں کو ساتھ لیکر توصیف کو ’دہشت گردی‘ کی لیبل لگا کر حملہ بول دیا اور اس کی پٹائی کی جس سے وہ شدید زخمی ہوا ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے ۔