بنگلورومیں کشمیری طالب علم کی پُراسرار موت

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//کرناٹک کے شہر بنگلورو میں اتوار کو ایک 21 سالہ کشمیری طالب علم کو اپنے کرایہ کے کمرے میں مردہ پایا گیا۔یہ واقعہ شمال مشرقی بنگلورو کے یالہانکا میں پیش آیا، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اورکشمیری نوجوان کو قریبی ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔بعد ازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس کی اطلاع اہل خانہ کو دے دی گئی۔متوفی کی شناخت تنویراحمدساکن بڈگام کے طور پر ہوئی ہے، جو ریوا یونیورسٹی میںبی ایس سی کے دوسرے سال کا طالب علم تھا۔21سالہ کشمیری طالب علم کواتوارکی صبح اپنے کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا، پولیس کے مطابق جس سے ایک خودکشی نوٹ بھی ملا ہے، جس میں مقتول نے اپنے انتہائی اقدام کا ذمہ دار کسی کو نہیں ٹھہرایا۔پولیس نے اس معاملے میں قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔