کپواڑہ// ضلع مجسٹریٹ کپوارہ خالد جہانگیر نے بمہامہ میں ایف سی آئی کے گوداموں کے باہر ٹرکوں کی غیر قانونی پارکنگ پر پابندی عائد کی۔ضلع مجسٹریٹ کے مطابق ایف سی آئی کے گوداموں کے باہر قومی شاہراہ پر ٹرکوں کی غیر قانونی پارکنگ سے ٹریفک کی معمول کی آمدورفت میں خلل پڑ جاتا ہے اورٹریفک جامنگ سے بھی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔حتیٰ کہ یہاں ٹریفک حادثات کا بھی اندیشہ رہتا ہے۔چنانچہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے سوپور،کپوارہ،ٹنگڈار قومی شاہراہ پرعوامی جان ومال کے زیاں کو روکنے کے لئے بمہامہ میں ٹرکوں کی غیر قانونی پارکنگ پر پابندی کے احکامات صادر کئے ۔