عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //سرینگر کے بمنہ علاقے میں پیر کی شام ایک نامعلوم انووا گاڑی نے جے وی سی ہسپتال بمنہ کے سامنے نثار احمد دراز ولد عبدالغفار دراز ساکن گلباغ پارمپورہ نامی راہگیر کو اپنی زد میں لاکر زخمی کیا ۔ اس موقعہ پر جمع ہوئے لوگوں نے اسے جے وی سی ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔