ایجنسیز
آکلینڈ /نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر شین بونڈ کا کہنا ہے کہ اگر اب بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کمر کی انجری ہوئی تو ان کا کیریئر ختم ہوجائے گا۔مایہ ناز فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بارڈر گواسکر ٹرافی میں شاندار کارکردگی کے بعد کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوئے اور اسی وجہ سے وہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے بھی محروم رہے۔نیوزی لینڈ کے 49 سالہ سابق اسپیڈ اسٹار شین بونڈ نے کہا کہ بمراہ کو چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لئے بھارتی اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی پیشگوئی کی تھی، انڈین پریمیئر لیگ اور انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز جسپریت بمراہ کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب وہ اسکین کے لئے روانہ ہوئے تو سڈنی میں تھے اردگرد سے کچھ پیغامات آرہے تھے کہ ان کے پاؤں میں موچ ہے، میں فکرمند تھا کہ یہ موچ تو نہیں ہے یہ کمر کے اردگرد ہڈیوں کی چوٹ ہے۔شین بانڈ نے کہا کہ اگر ہم اسے انگلش موسم گرما کے دوران شامل کرتے ہیں اور وہ فٹ ہے تو شاید کچھ اعتماد کے ساتھ جاسکتے ہیں، ہم اسے باقی فارمیٹس لے جا سکتے ہیں لہٰذا یہ مشکل ہے کیونکہ آپ کا بہترین بولر ہے لیکن اگر اسے اسی جگہ پر کوئی اور چوٹ لگی ہے تو یہ ممکنہ طور پر کیریئر کا اختتام ہوسکتا ہے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ آپ اس جگہ پر دوبارہ سرجری کرسکتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بمراہ آئی پی ایل 2025ء کے پہلے دو ہفتوں سے محروم رہ سکتے ہیں، ممبئی انڈینز جلد سے جلد اپنے فاسٹ بولر کی واپسی کی امید کر رہے ہیں۔