سوپور //بمئی سوپور میں کل شام اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک کمسن بچی تیز رفتار ٹاٹا سومو کی زد میں آکر جاں بحق ہوئی ۔سنیچر کی شام ایک تیزر رفتار ٹاٹا سومو نے بمئی سوپور میں 5سالہ عروجہ علی دختر علی محمد بٹ کو اپنی زد میں لایا جس کے نتیجے میں وہ موقعہ پر ہی ہلاک ہوئی ۔بتایا جاتا ہے کہ ڈرائیور جائے حادثہ سے سومو سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوا ۔جب اس کی لاش گھر پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے سومو ڈرائیور کی تلاش شروع کی ہے۔