یو این آئی
نئی دہلی//بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کے بانی بل گیٹس نے یہاں اپنے دورے کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے قومی صدر اور صحت، خاندانی بہبود، کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا سے ملاقات کی۔پارلیمنٹ ہائوس میں اپنے دفتر میں منعقدہ میٹنگ کے دوران نڈا نے گیٹس فائونڈیشن کے ساتھ اشتراک میں ہندوستانی صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں حاصل کی گئی کامیابیوں کی تعریف کی، خاص طور پر ماں کی صحت، حفاظتی ٹیکوں اور صفائی ستھرائی کے شعبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ گیٹس نے صحت کے شعبے میں ہندوستان کے متعین کردہ اہم اہداف کی ستائش کی اور ان اہداف کو حاصل کرنے کیلئے ہندوستان کے ساتھ ساجھے داری کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے تشخیص اور ادویات کی لاگت کو کم کرنے، دنیا بھر میں صحت کی سستی دیکھ بھال اور قابل رسائی بنانے میں ہندوستان کے کام کی تعریف کی۔ذرائع کے مطابق دونوں فریق ساجھیداری کو جاری رکھنے کیلئے صحت کے شعبے میں تعاون کی یادداشت کی تجدید کے منتظر ہیں۔