یو این آئی
واشنگٹن//مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بل گیٹس نے قرنطینہ اختیار کرلیا ،بل گیٹس نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ٹوئٹر بیان میں مائیکروسافٹ کے بانی نے کہا کہ مجھ میں کورونا وائرس کی کچھ علامات ظاہر ہوئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ماہرین کے مشورے سے میں نے دوبارہ صحت مند ہونے تک خود کو قرنطینہ کرلیا۔