Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

بـابـا افسانہ

Mir Ajaz
Last updated: September 10, 2023 2:40 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

رحیم رہبر

جب تک فیروز کا اُبّو زندہ تھا وہ خود کو شہزادہ مانتا تھا۔ بازار کی سب چیزیں اُس کو اپنی لگتی تھیں۔ سماج، سو سائٹی، اقدار، رشتہ، دوستی وغیرہ غرض اِن سبھوں پر اُس کی گرفت تھی۔ لیکن اُبّو کی اچانک موت نے اُس کی کمر توڑ دی۔ خوشیاں رخصت ہوئیں اور مایوسیوں نے اُس کی دہلیز پر اپنا ڈھیرہ جمایا۔ اُداسیوں اور خموشیوں نے اُس کے آنگن میں خیمہ گاڑھ دیا۔
فیروز اپنے ہی شہر میں انجان ہوگیا! اگرچہ اُس کے پاس گاڑی، بنگلہ، مال سب کچھ تھا پر اپنے اُبّو کی کمی وہ شدت سے محسوس کرتا تھا۔ وہ تنہایوں میں اپنے ٹوٹے ہوئے وجود کو جوڑنے کی کوشش کرتا تھا۔
اُس رات فیروز کچھ زیادہ ہی اُداس تھا۔ اُس کی بے خواب آنکھیں سُرخ ہورہی تھیں۔ وہ بستر پر صرف کروٹیں بدلتا تھا! اور اپنے ٹوٹے ہوئے وجود کو جوڑنے کی ناکام کوشش کرتا رہا پر اُس کا سکون اُس سے دور بھاگتا جارہا تھا۔۔۔ تب اچانک اُس کی پریشان نگاہیں دیوار پر لٹکے ہوئے اخروٹ کی لکڑی سے بنے اُس بڑے فریم پر پڑی جس میں اُس کے اُبّو کا فوٹو ہوا کرتا تھا لیکن آج یہ فریم فوٹو سے خالی تھا! یا اللہ۔۔۔ یہ ۔۔۔یہ کیا ہوا؟ وہ چونک پڑا۔ اسی اثناء میں آواز آئی۔

 

 

 

 

 

’’میں۔۔۔۔میں تمہارے پاس ہوں۔۔۔ بالکل تمہارے قریب۔۔۔ تمہاری بے چینی مُجھ سے دیکھی نہیں جارہی تھی۔۔۔ اس لئے میں تمہارے پاس آیا ہوں۔‘‘
اُبّو کی آواز سُنکر فیروز ششدر ہوا۔
’’اُبّو۔۔۔!‘‘ اُس کی زبان سے بے ساختہ نکل گیا۔
’’ہاں۔۔۔ہاں ہاں۔۔۔ بول۔۔۔بول میرے بیٹے۔۔۔ میرے لخطِ جگر۔۔۔ میں تمہارے پاس ہُوں۔۔۔ تمہارے قریب۔۔۔ بالکل قریب ۔۔۔ میں تمہارےٹوٹے ہوئے وجود کو جوڑنے آیا ہوں۔۔۔ ہر باپ ایسا ہی کرتا ہے۔۔۔ میں تمہارا بابا ہوں۔۔۔۔ بچپن میں میں تجھے کاغذ کی کشتی بناکر دیتا تھا۔ انگلی تھام کے میں نے تجھے چلنا سکھایا۔ میں نے خدا سے اپنے لئے کچھ بھی نہیں مانگا۔ اگر مانگا بس تمہارے لئے مانگا۔ میں اپنے لئے کبھی بھی پریشان نہیں ہوا ہوں۔۔۔ میں تمہارے لئے پریشان ہوتا تھا۔ مُجھ سے تمہاری تکلیف دیکھی نہیں جاتی ہے۔ میں جانتا ہوں تُم کئی مہینوں سے سوئے نہیں ہو۔ تمہارا کرب دیکھ کر میں نے تمام سرحدیں پار کیں اور تمہارے پاس چلا آیا۔‘‘

 

 

 

 

فیروز کی آنکھیں نم ہوئیں۔ وہ بڑے ہی انہماک سے چلّایا۔
’’بابا۔۔۔! تمہارے جانے کے بعد میں اکیلا ہوگیا ہوں۔ مجھ پر تنہائی کا ہمالیہ آن پڑا ہے!‘‘
’’تم ۔۔۔ تم اکیلے نہیں ہو۔۔۔ تمہارا بابا تمہارے ساتھ رہتا ہے۔ ہر دُکھ اور سُکھ میں تمہارا بابا تمہارے ساتھ رہتا ہے۔‘‘
فیروز نے راحت کی سانس لی۔ اُس نے سکون سے کروٹ بدل لی۔ وہ بہت خوش تھا۔ اسی دوران مسجدوں کے مینار گونج اُٹھے۔ اللہ اکبر، صبح کی اذان سُن کر فیروز نے آنکھیں کھول دیں۔
فیروز کی پہلی نظر اُس فریم پر پڑی جس میں اُس کے بابا کی تصویر جگمگا رہی تھی!
آزاد کالونی پیٹھ کا انہامہ بڈگام ،موبائل نمبر؛9906534724

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں و کشمیر میں موسمی ایڈوائزری جاری،آئند چار روز کے دوران شدید بارشوں، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ: محکمہ موسمیات
تازہ ترین
پہلگام حملے کے بعد کیا ہوا؟ ایک اہم چشم دید گواہ نے این آئی اے کو سنایا واقعہ
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا: 13 دن میں دو لاکھ سے زائد یاتریوں نے کئے درشن، یاتریوں کا ایک اور قافلہ روانہ
برصغیر
گمری دراس میں دلخراش سڑک حادثہ ، 2ازجان، 15زخمی، 8کی حالت نازک
تازہ ترین

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ماسٹر جی کہانی

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ضد کا سفر کہانی

July 12, 2025

وہ میں ہی ہوں…! افسانہ

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?