جموں//ای ٹی گورنمنٹ ڈاٹ کام کے زیر اہتمام قومی سطح پر منعقدہ ایک پرایمئرای گورننس تقریب میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر جموں و کشمیر ای گورننس ایجنسی ((JaKeGA امیت شرما نے ایس ای گورننس ایجنسی کے اہم رول پر خصوصی پرزنٹیشن دی۔ مرکزی حکومت ، ریاستی اور مقامی حکومتوں کے لئے مستقبل کی خاطرتیار ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام سے متعلق ایک اہم سیشن میں گزشتہ چند ماہ کے دوران حکومت کے کام میں تبدیلی آئی ہے۔قومی سطح پر یہ خصوصی ورچیول کانفرنس منعقد کی گئی تھی جس میں تقریباً تمام ریاستوں ، یوٹیوں اور مرکزی حکومت کے سیکرٹری ، ڈائریکٹر اور سی اِی او نے شرکت کی۔سی ای او((JaKeGA نے سول سیکرٹریٹ جموں و کشمیر کے تمام شعبوں میں اِی۔ آفس پروجیکٹ کو کامیابی سے عملانے میں ایجنسی کے مرکزی رول کے بارے میں بات کی جس کے نتیجے میں پیپر لیس آفس کام کر رہا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ جموں اور سری نگر میں دونوں سیکرٹریٹ ایک ساتھ کام کرتے رہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس کا ایک نتیجہ دونوں سیکریٹریٹ کمپلیکسوں میں سینٹرل ریپوزٹری یونٹس (سی آر یو) کا حالیہ کامیاب قیام ہے۔دورانِ پرزنٹیشن امیت شرما نے کئی اہم اِی گورننس پر وجیکٹوں کا بھی ذکر کیا جو کہ جموںوکشمیر میں کامیابی کے ساتھ عملائے جارہے ہیں جیسے جموں میں سینٹر لائزڈ یٹا سینٹر کی اَپ گریڈیشن ، جے اینڈ کے کے باہر ڈیٹا ریکوری سینٹر کا قیام اور سری نگر میں ڈی آر سینٹر کے قریب ، سٹیٹی سروسز ڈیلیوری گیٹ وے پر عمل در آمد ،آن لائن موڈ کے ذریعے مختلف محکموں کی خدمات کی پیشکش ، اعلیٰ دفاتر اور گرام سبھا کے درمیان براہِ راست رابطہ قائم کرنے کے لئے ڈیجیٹل وِلیج سینٹر قائم کرنا ، ایم پی ایل ایس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تمام بلاک سطح کے دفاتر کو جوڑنے کے لئے سٹیٹ وائیڈ ائیریا نیٹ ورک ، ایک خصوصی کووِڈ ڈیش بورڈ کی تخلیق ، آن لائن ایل جی شکایت کے ازالے کا طریقہ کار اور اسی طرح کے بہت سے اقدامات جنہیں کنکلیو کے دوران شرکا ء نے بڑے پیمانے پر سراہا۔ای ٹی گورنمنٹ کنکلیو ماڈریٹر ارپیت گپتا کے مخصوص سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ، امیت شرما نے جے اینڈ کے میں آنے والے ای گورننس اقدامات کے بارے میں اپنے خیالات کااظہار کیا جس میں ایل جی ڈیش بورڈ کو براہ راست ڈسپلے اور مختلف محکموں سے متعلقہ جاری ترقیاتی سکیموں کو اَپ ڈیٹ کرنا اور تمام اِی۔ آفس کو نافذ کرنا شامل تھا۔