بشریاتی خطرات اور نقصانات کیلئے بیمہ کی رسائی بجاج الائنز جنرل انشورنس کی ٹیم لداخ یو ٹی کے مشیر سے ملاقی

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//بجاج الائنز جنرل انشورنس کمپنی جو کہ ہندوستان کی معروف عام انشورنس کمپنی ہے نے لداخ یو ٹی کے مشیر پون کوتوال کے ساتھ ملاقات کی۔ ٹیم کی سربراہی اعجاز خان، ایگزیکٹو نائب صدر اور پروجیکٹ ہیڈ اسٹیٹ انشورنس پلان کر رہے تھے۔ خان نے بجاج الائنز جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کی طرف سے جموں و کشمیر (یو ٹی) میں پہلے ہی اٹھائے گئے مختلف اقدامات اور لداخ کے لوگوں کی بہتری کے لیے ان کے نفاذ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔بیمہ کے خلاء کی نشاندہی کرکے، عوامی ضروریات اور UT کی ترقی کے منصوبے کو سمجھ کر، بیمہ کے مناسب حل وضع کرنے، انشورنس بیداری پیدا کرنے،یوٹی حکام کے ساتھ مشغول ہوکر اور روزگار پیدا کرنے کے ذریعے بیمہ کی رسائی کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔چونکہ لداخ قدرتی اور بشریاتی خطرات کے لیے انتہائی خطرے سے دوچار ہے اور نقصانات کا شکار ہے، اس لیے بجاج الائنزنز جنرل انشورنس کمپنی نے مختلف بیمہ مصنوعات کے ذریعے لداخ کے لوگوں کی مالی پریشانیوں کو کم کرنے کے لیے ایک منصوبہ تجویز کیا تھا۔بیان کے مطابق میٹنگ بہت نتیجہ خیز رہی اور ایل جی کے مشیر کی تجاویز کو نوٹ کیا گیا اور لداخ کے لیے مخصوص انشورنس مصنوعات کی تخلیق میں اس کا خیال رکھا جائے گا۔