بس اسٹینڈ سوپور اور ملحقہ علاقوں میں تلاشی مہم

سوپور // سیکورٹی فورسز نے بدھ کی شام سوپوربس اسٹینڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تلاشی مہم شروع کی۔بتایا جاتا ہے کہ فوج کی 22 آر آر ، سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے بس اسٹینڈ اور اس کے اطراف کا محاصرہ کر کے تلاشی کارروائی شروع کی جو شام دیر گئے تک جاری تھی اور وہاں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ۔اس دوران ایس پی سوپور نے تصدیق کی اور بتایا کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی مشکوک نقل و حرکت کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔