ٹی این بھارتی
نئی دہلی// گزشتہ شب تسمیہ ایجوکیشن اینڈ سو شل ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سید فاروق کے گھر میں ادبی و ٹقا فتی تنظیم بارگاہ سخن کی جانب سے بزرگ شاعر مختار تلہری کے شعری مجموعے اضطراب دل کے اجراء کے موقع پر ڈاکٹر سید فاروق کی صدارت میں ایک کل ہند مشاعرہ منعقد کیا گیا۔ اس دوران ڈاکٹر فاروق نے یوم مادر تما م شعراء حضرات سے ماں کی عظمت پر کلام پیش کرنے کا مشورہ دیا۔ بزرگ شاعر مختار تلہری کے شعری مجموعے اضطراب دل کی رسم اجراء ڈاکٹر سید فاروق کے ہاتھوں انجام پانے کے بعد کل ہند مشاعرہ کا آغاز حسب دستور تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ بعد از تلاوت قاری صداقت اللہ خاں فلاحی نے حمد باری تعالٰی سے محفل میں چار چاند لگا دئے۔اس تقریب میں مہمانان معز زین حاجی شمشاد انصاری، محمد اقبال ، حاجی سٹار نے بھی شرکت کی۔