سرینگر// سرینگر میں ایک آٹو درائیور نے پھر کشمیریوں کے مہمان نوازی اور زندہ دلی کی مثال قائم کرتے ہوئے بیرون جموں و کشمیرکی ایک خاتون صحافی کو لاکھوں روپے کا آئی فون لوٹا دیا۔معلوم ہوا ہے کہ ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی سے وابستہ نیتا شرما ایک آٹو میں سفر کر رہی تھی،جس کے دوران وہ اپنا قیمتی آئی فون آٹو میں ہی بول گئی،بعد میں انہوں نے آٹو ڈرائیور ساکن نشاط نے انہیں وہ آئی فون واپس لوٹا دیا۔نیتا نے سماجی رابطہ گاہ ٹویوٹر پر بھی اس بات کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا’’ سرینگر میں ،میں اپنا آئی فون اس کے آٹو میں بھول گئی،اور جب تک مجھے یاد آیا، وہ مجھے چھوڑ کر چلا گیا تھا،میں نے دوسرے فون سے اپنے موبائل نمبر پر کال کیا اور برین سے تعلق رکھنے والے جاوید بھائی نے فون اٹھایااور کہا کہ میرا موبایل فون اس کے پاس محفوظ ہے،اور وہ اس کومجھے واپس ٹنے کیلئے راستے میں ہے‘‘۔ جاوید نے ایک بار اس بات کی عکاسی کی کہ کشمیری زندہ دل اور مہمان نواز ہے اور ہمیشہ اپنے مہمانوں کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ ایک سروے کے دوران بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ وادی میں سیاحوں کے خلاف جرائم بہت کم ہے،جبکہ خواتین سیاحوں کے خلاف جرائم صفر ہیں۔محکمہ سیاحت نے حال ہی میں بیرون ریاست سیاحت کو فروغ دینے کیلئے منعقدہ کئی پرواگروموں کے دوران اس بات کو اجاگر کیا کہ وادی میں سیاحوں بالخصوص خواتین کے خلاف جرائم سفر ہے۔