سرینگر//ترال کے مضافاتی گائوں برن تل کامحاصرہ کرکے فوج ،فورسزاورٹاسک فورس نے تلاشی کارروائی شروع کی جوآخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی،جبکہ پوشکرگاندربل اوردالواش بڈگام کامحاصرہ کرکے سیکورٹی اہلکاروں ن تلاشی کارروائی عمل میں لائی ۔تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر میں جنگجو مخالف آل آئوٹ آپریشن کے چلتے اتوار کی سہ پہر فوج ، فورسز اور ٹاسک فورس اہلکاروں نے ترال کے مضافاتی گائوں برن تل کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی ۔ معلوم ہوا کہ 42 آر آر ، 180 ویں بٹالین سی آر پی ایف اور ریاستی پولیس کی ٹاسک فورس ونگ کے اہلکاروں نے برن تل ترال گائوں کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔ مقامی لوگوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کو سہ پہر تقریباً 5 بجے فوج ، فورسز اور ٹاسک فورس اہلکاروں نے پورے گائوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی ۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک ترال کا یہ گائوں محاصرے میں تھا اور یہاں جنگجوئوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری تھا ۔ ادھر وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام اور ضلع گاندربل میں بھی اتوار کے روز فوج ، فورسز اور ٹاسک فورس اہلکاروں ے جنگجو مخالف کارروائی عمل میں لائی ۔ معلوم ہوا کہ جنگجوئوں کے موجود ہونے کی اطلاع ملتے ہی فوج اور ٹاسک فورس اہلکاروں نے ضلع بڈگام کے دالواش گائوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی عمل میں لائی تاہم اس دوران کسی جھڑپ کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ اُدھر 24 آر آر اور ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے ضلع گاندربل کے پوشکر اور نزدیکی دیہات کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن عمل میں لایا ۔ پولیس و دفاعی ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوئوں کے موجود ہونے کی اطلاع پوشکرگاندربل گائوں کومحاصرے میں لیکرتلاشی کاررائی عمل میں لائی گئی۔تاہم بعدازاں یہاں جنگجومخالف آپریشن ختم کیاگیا۔