جموں //برلا اوپن مائنڈس انٹرنیشنل سکول جسے پہلے جے پی ورلڈ سکول کے نام سے جانا جاتا تھا ،نے سی بی ایس ای کے دسویں امتحان کے نتائج میں 100فیصدی نتائج حاصل کرکے اپنی شاندار کا رکردگی کا مظاہرہ کیا۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سکول نے لگاتار تین برسوں کے دوران دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج میں 100 % نتائج حاصل کئے ہیں۔لونیا شرما نے% 96.6نمبرات لیکر سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ تتھاگیاجموال اور ابھے شرما نے 96.2 % اور95.6 %نمبرات لیکر بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سکول کی چیئر پرسن ڈاکٹر پننا منہاس چودھری نے BOMIS جموں کے تمام طلاب ،وادلین اور اساتذہ کو شاندار کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔طلاب کے والدین نے سکول میں آکر حیران کن نتائج پر اپنی خوشی کا اظہا رکرکے اساتذہ اورسکول منیجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔سکول کے پرنسپل جتیندر سنگھ ہنڈیال نے اپنے کلیدی خطبہ میںطلاب اور انکے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد دی ۔انہوںنے ا س کامیابی کا سہرہ طلاب کی سخت محنت ،والدین کے تعاون اور اساتذہ کی کاوشوں کو قرار دیا۔