سرینگر//جے کے بنک نے حالیہ غیر متوقع برفباری کی زد میں آئے سیب کاشتکاروں تک امداد پہنچانے کی غرض سے ’’متاثرہ سیب کاشتکارریلیف فنڈ ‘قائم کیا ۔اس فند میں11کروڑ روپے جمع کئے گئے جس میں بنک کے عملے کی جانب سے وقف کی گئی تین دنوں کی تنخواہ اور 5کروڑ روپے بنک کے سی ایس آر فند سے شامل ہیں ۔جے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمدنے اس فنڈکے حوالے سے کہاکہ ’’ہمیں حالیہ غیر متوقع برفباری سے ہونے والے سیب باغات کو ہوئے نقصانات سے کافی صدمہ پہنچا ۔ایک عاجزانہ قدم کے طور ،جے کے بنک ملازمین اور انتظامیہ نے متفقہ طور فیصلہ لیا کہ اپنی تین دنوں کی تنخواہ متاثرہ کاشتکاروں کی امداد وبازآبادکاری کی مدمیں جمع کریں ۔بنک کے بورڑآف ڈائریکٹرس نے بھی بنک کے سی ایس آر فنڈ سے5کروڑ روپے امداد وقف کرنے کا فیصلہ لیا جسے متاثرہ کسانوں تک پہنچایا جائے گا۔چیئرمین نے مزید کہاکہ 11کروڑ روپے کا فنڈ ڈسٹرسٹ رلیف فنڈ ‘کے نام سے قائم کیا گیا جو زیادہ متاثرہ کسانوں اور کاشتکاروں میں تقسیم ہوگا تاکہ انہیں مکمل تباہ شدہ درختوں کی جگہ نئے درخت لگانے میں مدد ملے ۔انہوں نے کہاکہ جے کے بنک سماج کا ایک لازمی حصہ ہے ۔یہ ہمیشہ ہی سماج کے مختلف طبقوں کیلئے وقت ضرورت پیش پیش رہتا ہے ۔