یواین آئی
براسیلیا//برازیل میں ہفتے کی صبح چار بجے ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 38افراد ہلاک ہوئے۔ یہ واقع اس وقت پیش آیا جب مسافر بس اپنے راستے سے ہٹ کر ٹرک اور ایک چھوٹی کار سے ٹکرانے کے بعدگرینائٹ کے ایک بلاک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں قریب ایک ہائی وے پر آگ لگ گئی۔یہ واقعہ جنوب مشرقی برازیل میں میناس جیرائس ٹیوفیلو اوٹونی میں پیش آیا۔بس جس میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے علاوہ 45 مسافر سوار تھے۔ نامعلوم وجہ سے اس کا ٹائرپھٹ گیا جس سے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور وہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔فائر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جو اطلاع دی گئی تھی اس کے مطابق کنارے پر موجود صرف 8افراد کو بچا لیا گیا۔ ٹرک کے نیچے دب جانے والی کار میں سوار 3دیگر مسافر بچ گئے۔ اس کے علاوہ ٹرک ڈرائیور کی جان بھی بچ گئی۔ مرنے والوں کی 38 بتائی گئی ہے۔قصبے کے فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ ریسکیورز نے بس سے 24لاشیں نکالی ہیں۔وہ اب بھی زیادہ سے زیادہ متاثرہ علاقوں تک پہنچنے کے لیے کرین کے ذریعے مزید لاشوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔