زاہد بشیر
گول//ضلع ریاسی کے بدھن علاقہ گول رام بن شاہراہ سے نکلنے والی سڑک جو گول کے مشہور سیاحتی مقام راما کنڈ کو ملاتی ہے کی سڑک کی حالت نہایت ہی ابتر ہے ۔ یہ سڑک محکمہ تعمیرات عامہ ضلع ریاسی ، سب ڈویژن دھر ماڑی کے سپرد ہے اور اس سڑک کی حالت سالہا سال سے اسی طرح سے خستہ پڑی ہوئی ہے ۔ ضلع رام بن اور ضلع ریاسی کے سیاحتی مقامات کو ملانے والی اس طرح کی سڑکوں کی حالت کی وجہ سے عوام ان سیاحتی مقامات پر جانے سے قاصر ہیں کیونکہ دشوار گزار راستوں سے چلنا کافی مشکل ہے۔ گول مہورشاہراہ سے نکلنے والی اس لنک روڈ کی حالت کے بارے میں ایس ڈی ایم دھر ماڑی طارق عزیز نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ جلد از جلد اس سڑک کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ وہ محکمہ تعمیرات عامہ کے ذمہ داروں کے ساتھ اس سلسلے میں بات کریں گے ۔