کوٹرنکہ //بدھل میں زیر تعمیر گور نمنٹ ڈگری کالج کی عمارت کو گزشتہ 3برسوں سے مکمل ہی نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے کالج میں زیر تعلیم بچوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے 2019کے دوران جموں وکشمیر کے دیگر حصوں کی ہی طرح راجوری ضلع کے بدھل علاقہ میں ایک ڈگری کالج کا قیام عمل میں لایا تھا جس کے بعد 19جولائی 2019کو کالج کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا لیکن اس کے بعد ابھی تک اس کا تعمیر ی عمل شروع ہی نہیں کیاجاسکا ۔مقامی لوگوں نے تعمیر اتی ایجنسیوں و انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جان بوجھ کر تعمیر ی میں تاخیر کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سنگ بنیاد رکھتے وقت جانکاری فراہم کی گئی تھی کہ مذکورہ عمارت 13کروڑ روپے کی لاگت سے 2021تک تیار کی جائے گی لیکن مذکورہ وعدہ پوری طرح سے کھوکھلا ثابت ہوا ہے ۔کالج کی عمارت نہ ہونے کی وجہ سے کالج میں زیر تعلیم 400سے زائد بچے گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول کے 2کمروں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جبکہ ہائر سکینڈری سکول میں پہلے سے ہی سات سو کے قریب بچے زیر تعلیم تھے ۔مقامی معززین و عام لوگوں نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ کالج کی عمارت کو جلدازجلد تعمیر کر کے بچوں کو سہولیت فراہم کی جائے ۔
بدھل ڈگری کالج کی تعمیر 3برس بعد بھی مکمل نہ ہوسکی
