پیر پنچال

بدھل میں خواتین کیلئے مفت طبی کیمپ لگایا گیا

Mir Ajaz
Last updated: March 22, 2025 11:24 pm
Mir Ajaz
Share
2 Min Read
SHARE

محمد بشارت

بدھل//این آر ایل ایم کلسٹر بدھل اور پی ایچ سی بدھل کے اشتراک سے بلاک بدھل کی خودکفیل گروپ (ایس ایچ جی) کی ممبروں اور دیگر دیہاتی خواتین کے لئے ایک مفت طبی معائنہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپ پنچایت گھر کیول میں منعقد ہوا، جس کا مقصد صحت کی خدمات فراہم کرنا، مفت ادویات تقسیم کرنا اور صحت کے بنیادی مسائل پر آگاہی دینا تھا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پروجیکٹ منیجر قمران حنیف، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر لطیف ڈار، اور ڈاکٹر قمر جبین نے شرکت کی۔ انہوں نے خواتین کا معائنہ کیا اور انہیں صحت کے حوالے سے اہم مشورے دیے۔ طبی ماہرین نے خواتین کو باقاعدہ صحت معائنہ کی اہمیت سے آگاہ کیا اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی۔سابقہ سرپنچ اور سماجی کارکن فاروق انقلابی بھی اس کیمپ میں موجود تھے۔ انہوں نے این آر ایل ایم کلسٹر اور پی ایچ سی بدھل کی دیہاتی خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور اس اقدام کو کمیونٹی کے لئے ایک مثبت قدم قرار دیا۔خواتین نے اس مفت طبی معائنے کو بے حد سراہا اور مقامی سطح پر صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس پروگرام کو خواتین کی صحت اور آگاہی میں بہتری لانے کے لئے ایک اہم کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
زندہ شیل تباہ کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائی | عام لوگوں کی حفاظت کیلئے متعدد زندہ شیل ناکارہ بنا دیا گیا
پیر پنچال
مینڈھر میں خوف کا سایہ برقرار، شام پانچ بجے ہی دکانیں بند ہو گئیں خوفزدہ عوام کا بازار کا رْخ کرنے سے گریز، گولہ باری کی یادیں ذہنوں پر نقش
پیر پنچال
پونچھ قصبہ میں آہستہ آہستہ رونقیںبحال ہونا شروع | محفوظ مقامات پر گئے لوگ گھروں کی طرف واپس آنے لگے
پیر پنچال
حد متارکہ پر پاک بھارت فائرنگ | فوج نے پونچھ میں متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی
پیر پنچال

Related

پیر پنچال

میاں الطاف کا راجوری کے شیلنگ متاثرہ علاقوں کا دورہ | نو شہرہ ریلیف کیمپ اور جی ایم سی راجوری میں زخمیوں سے ملاقات کی

May 13, 2025
پیر پنچال

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا پونچھ کا دورہ، سرحد پار گولہ باری متاثرین کو مدد کا یقین دِلایا | کوئی معاوضہ زِندگی کا نعم البدل نہیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی تعریف ،سرحدی علاقوں میں ریلیف ، بہتر بنیادی ڈھانچے اور تحفظ کیلئے اَقدامات کا وعدہ

May 13, 2025
پیر پنچال

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا پونچھ کا دورہ، سرحد پار گولہ باری متاثرین کو مدد کا یقین دِلایا کوئی معاوضہ زِندگی کا نعم البدل نہیں

May 12, 2025
پیر پنچال

وزیر اعلیٰ کا جامعہ ضیاء العلوم پونچھ کا دورہ، متاثرین سے اظہار تعزیت جامعہ سے وابستہ افراد کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار، حکومتی حمایت اور جامعہ کی خدمات کو سراہا

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?