کوٹرنکہ //بدھل میں نائب تحصیلدار کی کرسی پچھلے 50دنوں سے خالی پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں دیگر کام کاج سمیت اسکولی بچوں کو انکم سرٹیفکیٹ بنوانے میں مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔ واضح رہے کہ اسکالر شپ فارم بھرنے کی آخری تاریخ 6نومبر مقرر کی گئی ہے تاہم اب تک سینکڑوں بچوں کو انکم سرٹیفکیٹ بنوانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ بدھل میں نائب تحصیلدار کی کرسی تقریبا پچاس ایام سے خالی پڑی ہے ۔ اگرچہ نائب تحصیلدار بدھل کا اضافی چارج کوٹرنکہ نائب تحصیلدار کو سونپا گیا ہے تاہم ان کے پاس اس کے علاوہ بھی ایک کنڈی نیابت کا چارج ہے جس کی وجہ سے کام کاج متاثر ہورہا ہے ۔مقامی طلباء نے احتجاج درج کراتے ہوئے کہا کہ کئی کلومیٹر سفر کرکے جب وہ تحصیل دفتر پہنچتے ہیں تو انہیں مجبورا ًمایوس ہوکر واپس لوٹنا پڑتا ہے ۔ طلباء نے ڈپٹی کمشنر راجوری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میںان کی مدد کریں اور اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ ان کے کام التواکاشکار نہ ہوں ۔