عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//بدرا پریمئر لیگ کا فائنل سپورٹس فیلڈ بدرا پائین کے دلفریب مقام پر کھیلا گیا جس میں سید جعفر سپورٹس وانہ گام اور رائل سپورٹس شالہ پورہ کے درمیان مقابلہ رہا۔رائل سپورٹس شالہ پورہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔سید جعفرسپورٹس وانہ گام نے 17اووروں میں157رنز بنائے اور 40رنوں سے ٹائٹل اپنے نام کیا۔یہ بی پی ایل کا تیسرایڈیشن تھا۔مین آف دی میچ رئیس احمد رہے جبکہ اشفاق احمد مین آف ٹورنامنٹ رہے۔اس موقع پر کرکٹ شائقین کی ایک بڑی تعداد میچ سے لطف اندوز ہوئی۔میدان تماشائیوں سے بھرا پڑا تھا اس دوران جیتنے والی ٹیم کو 20000اور ہارنے والی ٹیم کو 10000نقدی اور ٹرافیز سے نوازا گیا ۔ ٹورنامنٹ کا اہتمام چیئرمین سلیم ملک اورمحمد اقبال ڈار نے کیا تھا۔