Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

بخار اور بھوک افسانہ

Mir Ajaz
Last updated: August 7, 2022 1:21 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

علی شاہد دلکش
بغیر ایم بی بی ایس ڈاکٹر والے ایک دیہاتی قصبہ میں ایک خوش بخت کو پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل ہوئی۔ اس قابل ذکر حصول یابی کے بعد تو اس کے مزاج میں اعتدال کی جگہ لاابالی نے گھر کر لی! معمولی معمولی سے موضوع ِ گفتگو میں ہر خاص و عام کو زور سے وہ اپنا نام ڈاکٹر تیغ الخیری بتایا کرتا۔ لہذا! مزاح کی رو سے موقع کو غنیمت سمجھ کر آئے دن آس پڑوس کے لوگ گروپ بنا بنا کر نَو سند یافتہ ادبی ڈاکٹر کی چوکھٹ تک مبارکبادی کے لیے پہنچنے لگے اور مزید دوران ِ گفتگو کسی بہانے اس سے مکمل نام دریافت کیا کرتے۔ تیغ الخیری صاحب بھی متکبر ہو کر ’ڈاکٹر‘ کے اضافے کے ساتھ اپنا نام ادا کیا کرتے۔
تہوار کے موقعے پر محلے کے کھلنڈرے نوجوانوں کے گروپ نے اپنی گلی کوچے کو سجانے اور روشن کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے چندے کی غرض سے باشندگان محلہ کے دروازوں کو کھٹکھٹانا شروع کیا۔ باری باری ہوتے ہوئے ہوشیار لڑکوں کا گروپ علاقے کے ایک ڈپلومہ ہولڈر ہومیوپیتھی ڈاکٹر حیران سمرقندی صاحب (ایم اے اردو) کے پاس پہنچا۔ ڈاکٹر صاحب جلدبازی میں گھرے سے نکلنے ہی والے تھے کہ چوکھٹ پر لڑکوں نے چندے کی رسید پر بغیر لفظ ’’ڈاکٹر‘‘کے محض ’’جناب حیران سمرقندی‘‘ لکھ کر تھما دیا۔ انہوں نے دیکھا اور فوراً سو روپے دیتے ہوئے کہا۔
” میرے ہم سایہ کو بہت تیز بخار ہے۔ گھر والے کئی بار میری گھنٹی بجا چکے ہیں! بقیہ پچاس روپے فورا ً واپس کر دو تاکہ جلد جاکر اس کا بخار اتار دوں۔ “
بقیہ رقم کی واپسی کے بعد لڑکے مزید چندہ کے لیے اگلے دروازے کی سمت بڑھے۔ اگلی باری بغل والی گلی میں ادبی ڈاکٹر جناب تیغ الخیری کے دروازے کی تھی۔ لڑکوں نے کھٹکھٹایا۔ صاحب نے دروازہ کھولا۔ ایک نوجوان نے رسید ان کے حوالے کیا۔ تیغی صاحب نے کرخت و بلند آواز کے ساتھ پوچھا۔
’’کس نامعقول نے یہ نام لکھا ہے؟‘‘
لڑکوں نے معصومیت سے پوچھا۔ ’’کیا ہوا، سر؟۔۔‘‘
وہ بولے:
’’۔۔۔۔میرا اسم گرامی ادھورا تحریر کیا ہوا ہے! چندہ نہیں دوں گا۔‘‘
ایک تیز رفتار لڑکے نے فوراً موصوف کے ہاتھ سے رسید واپس لیکر دیکھا اور بولا۔ ’’سر! ٹھیک تو ہے۔‘‘
تیغ الخیری نے منہ بِسورتے ہوئے استفسار کیا۔ ’’ڈاکٹر‘‘کہاں لکھا ہوا ہے، کم بخت؟
گروپ لیڈر (پڑھا لکھا تھا) نے فوراً رسید اپنے ہاتھ میں لیکر چالاکی سے ساتھیوں کو آنکھ ماری۔ پھر ساتھیوں پر برستے ہوئے کہا۔ ”کب تم لوگوں کو سمجھ آئے گی، نالائقو!؟“
نیز فوراً رسید پر نام کے آگے بطور الصاق چھوٹا سا ’’ڈاکٹر‘‘ کا سابقہ لگایا۔ مزید تیغی صاحب کو شیریں آواز میں ’’ڈاکٹر صاحب‘‘کہہ کر مخاطب ہوتے ہوئے رسید ان کے حوالے کی۔
اب ڈاکٹر تیغی صاحب نے بھی لہجے کو نرم کرتے ہوئے نمایاں مسکان کے ساتھ سو روپے کا نوٹ خوشی خوشی چندہ دے دیا۔
ذرا دور جاکر ساتھیوں نے گروپ لیڈر سے پوچھا۔
’’ارے یار! اس ہومیوپیتھی ڈاکٹر کے نام کے آگے ہم لوگ ڈاکٹر لکھنا بھول گئے تھے تو بقیہ رقم کے مطالبے کے علاوہ وہ کچھ نہیں بولے۔ اور ’ای مَسٹروا‘ ویسی ہی معمولی سی بھول پر آنکھ لال پیلا کرنے لگا؟‘‘
گروپ لیڈر نے جواب دیا۔
ہومیو پیتھی والے طبی ڈاکٹر اور پی ایچ ڈی والے ادبی ڈاکٹر کے اختصاص کا مشاہدہ ہم سب نے ابھی کیا۔ جگ ظاہر ہے کہ ادبی ڈاکٹر اور طبی ڈاکٹر میں کس کو”دولت کی بھوک اور ڈاکٹری کا بخار“ نیز کس ڈاکٹر کو”نام کی بھوک“ مزید لفظ ” ‘ڈاکٹر کا بخار “ رہتا ہے۔ تم لوگ تو میرے سمجھدار دوست بھی ہو اور زمانہ شناس بھی۔۔۔

���
موبائل نمبر؛ 8820239345

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین
5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ
تازہ ترین
بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے گھپاکی جانب یاتریوں کے پہلے قافلے کی باقاعدہ روانگی
تازہ ترین
جموں کوٹ تا کوٹلی کالابن سڑک خستہ حال | نصف درجن پنچایتیں مشکلات کا شکار | نالیوں کی عدم دستیابی سے لوگوں کی زرعی زمینیں تباہ محکمہ پر مقامی عوام کا اظہارِ برہمی
پیر پنچال

Related

ادب نامافسانے

ابرار کی آنکھیں کھل گئیں افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

جب نَفَس تھم جائے افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

یہ تیرا گھر یہ میرا گھر کہانی

June 28, 2025

ایک کہانی بلا عنوان افسانہ

June 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?