سرینگر//وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری اوروزیر صنعت و حرفت چندر پرکاش گنگا نے ماڈل ہائی سکول سولنہ جہاں بینائی اور سماعت سے محروم بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں اور چھوٹے تارے فاﺅنڈیشن باغات کے ساتھ گاندھی جینتی تقریب منائی ۔وائس چیئرمین جے اینڈ کے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ منصور حسین ، کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت شیلندر کمار ،کمشنر سیکریٹری سکول ایجوکیشن فاروق احمد شاہ اور سی ای او جے کے کے وی آئی بی اس موقعہ پر موجود تھے۔اس موقعہ پر بچوں نے ایک تمدنی پروگرام پیش کیا۔ الطاف بخاری نے اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی طرف سے ایم ایچ سولنہ کے لئے 20ہزار اور سی ٹی ایف باغات کے لئے 50ہزار روپے کے مالی امداد کا اعلان کیا۔سیکریٹری سکول ایجوکیشن فاروق احمد شاہ نے دونوں اداروں کے لئے بیس بیس ہزار روپے کے مالی امداد کا اعلان کیا۔ الطاف بخاری نے کہا کہ پرائیویٹ سکول ایجوکیشن کی طرف سے دونوں اداروں کے حق میں ایک ایک لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا۔ انہوںنے ایم ایچ ایس سولنہ کے حق میں بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی طرف سے بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے کے لئے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا۔ وزیر نے اپنے ایف آئی این انڈسٹریز لمٹیڈ کی طرف سے سی ٹی ایف باغات کےلئے 11لاکھ روپے کا اعلان کیا۔وزیر صنعت و حرفت نے اپنے خطاب میں کہا کہ جسمانی طور ناخیز بچے اللہ کی طرف سے ہمارے لئے آزمائش ہےں تاکہ ان کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کریں۔انہوںنے ایم ایچ ایس سولنہ کےلئے 50ہزار روپے اور سی ٹی ایف باغات کے لئے 25ہزار روپے کے امداد کا اعلان کیا۔ناظم تعلیمات جی این ایتو ، ڈائریکٹر ایس ایس اے ، ڈائریکٹر ہینڈ لومز ، ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اور مختلف کارپوریشنوں کے منیجنگ ڈائریکٹر اس موقعہ پر موجود تھے۔