عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کی مالیاتی کمیٹی کا 27 واں اجلاس یہاں آئی آئی سی سی، لودھی روڈ میں وائس چانسلر پروفیسر اے رویندر ناتھ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ ڈی جی پی انٹیلی جنس اینڈ جیل خانہ جات ڈاکٹر اشوک بھان، ڈین اسکول آف لائف سائنسز، پروفیسر محمد یوسف، سی یو بیورو کے نمائندے، وزارت تعلیم، حکومت ہند، انٹیگریٹڈ فنانس ڈویڑن کے نمائندے اس موقع پر موجود تھے۔فنانس آفیسر، ڈاکٹر معراج الدین شاہ، رجسٹرار، پروفیسر ایم افضل زرگر ، عابد معراج بٹ اور دیگر نے میٹنگ میں شرکت کی۔ فنانس کمیٹی نے سال 2022-23 کے لیے یونیورسٹی کے سالانہ اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ سال 2023-24 کے بجٹ کے تخمینے کی منظوری دی۔