عظمیٰ نیوز سروس
جموں // بھاجپا سنیئر لیڈر ترون چگ نے کہا کہ ہندوستان کو دنیا میں ایک سرکردہ معیشت بنانے کے لئے بجٹ کے بعد تعمیر وترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو جائے گا ۔بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چْگ نے سالانہ بجٹ کو قومی معیشت میں ایک نئے باب کا آغاز قرار دیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجٹ کا مقصد معیشت کو ایک نئی قوت اور طاقت دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ بجٹ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ دی گئی ہے، جس کی بنیادی وجہ وکشت بھارت ہوگی۔موصوف نے کہاکہ بجٹ میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر بھی توجہ دی گئی ہے جبکہ یہ اخراجات پر مبنی بجٹ ہے، جو نسل کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔بجٹ کوتنخواہ دار طبقے کے حق میں قرار دیتے ہوئے اس بجٹ سے ملازمین و عام لوگوں کو فائدہ ملے گا ۔چگ نے کہا کہ یہ وژنری بجٹ سماج کے تمام طبقات کی مدد کرے گا اور قوم کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہندوستان کو دنیا کی ایک سرکردہ معیشت بنائے گا۔