جموں //محکمہ خزانہ نے مالی سال 2019-20 ء کے بجٹ منصوبے مرتب کرنے سے پہلے مختلف محکموں کے بجٹ سے پہلے کی مشاورت کے لئے نیا شیڈول جاری کیا ۔ڈائریکٹر بجٹ امتیاز احمد کی طرف سے جاری ایک مکتوب میں کہا گیا ہے کہ زراعت ، باغبانی اور منسلک کارپرویشنوں سے متعلق بجٹ سے پہلے کی مشاورت 27؍ نومبر 2018ء کو صبح 11بجے پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کے چودھرے کے دفتر میں منعقد ہوگی، پشو و بھیڑ پالن اور ماہی پروری محکموں کی مشاورت 27؍ نومبر 2018ء کو ہی دوپہر ڈھائے بجے ، دیہی ترقی و پنچایتی راج محکموں کی مشاورت 28؍ نومبر کو دوپہر ڈھائے بجے ، امداد باہمی کی مشاورت 28؍ نومبر کو سہ پہر پانچ بجے ، جنگلات و ماحولیات ، اے آئی آر اینڈ ٹریننگز و سٹیشنری محکموں کی مشاورت 29؍ نومبر کو ڈھائے بجے ، مال ، ڈیزاسٹرمنیجمنٹ ، ریلیف ، باز آبادکاری اور تعمیر نو محکموں کی مشاورت 30نومبر کو دوپہر ڈھائے بجے ، سماجی بہبود محکمے اور منسلک کارپوریشنوں و قبائلی امور محکموں کی مشاورت یکم دسمبر صبح 11بجے ، خزانہ محکمہ اور منسلک کارپوریشنوں کی مشاورت یکم دسمبر ڈھائے بجے منعقد ہوگی ۔ اسی طرح محکمہ اطلاعات کی بجٹ سے پہلے کی مشاورت یکم دسمبر پانچ بجے، اعلیٰ تعلیمی محکمہ کی مشاورت 3؍ دسمبر صبح 11بجے ، قانون ، انصاف و پارلیمانی کی مشاورت 3دسمبر ڈھائے بجے ، ٹرانسپورٹ محکمہ اور منسلک کارپوریشنوں کی مشاورت 3دسمبر کو پانچ بجے ، سائنس و ٹیکنالوجی 3دسمبر شام 6بجے ، سکولی تعلیم ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ، تکنیکی تعلیم محکموں کی مشاورت 4دسمبر صبح 11بجے ، جی اے ڈی کی مشاورت 4دسمبر ڈھائے بجے ، پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ، خاظر تواضع، ایسٹیٹ ، لداخ امور محکموں کی مشاورت 4دسمبر ساڑھے 4بجے ، مکانات و شہری ترقیات محکموں کی مشاورت 5دسمبر صبح 11بجے ، سیاحت و کلچر محکموں کی مشاورت 5دسمبر ڈھائے بجے ، خوراک ، سول سپلائز اور امور صارفین محکموں کی مشاورت 5دسمبر ساڑھے 4بجے ، صحت و طبی تعلیم محکمون کی مشاورت 6دسمبر صبح 11بجے ، صنعت و حرفت محکمے اور منسلک کارپوریشنوں کی مشاورت 6دسمبر ڈھائے بجے ، پی ڈی ڈی محکمہ کی مشاورت 7دسمبر صبح 11بجے ، داخلہ محکمہ کی مشاورت 7دسمبر ڈھائے بجے منعقد ہوگی۔ اسی طرح بجٹ سے پہلے کی مشاورت آبپاشی و فلڈکنٹرول محکموں اور پی ایچ ای محکمہ کے لئے 8دسمبر صبح 11بجے اور پی ڈی ڈبلیو کی مشاورت 8 دسمبر کو دوپہر ڈھائے بجے منعقد ہوگی ۔مکتوب کے مطابق بجٹ منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال میں کشمیر میں مقیم مختلف محکموں کے سربراہان ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کریں گے جبکہ مختلف محکموں کے انتظامی سیکرٹری اور جموں میں مقیم محکموں کے سربراہان ان اوقات اور ایام میں بجٹ سے متعلق مشاورت میں سول سیکرٹریٹ کی پہلی منزل میں موجود کمیٹی روم میں حاضر ہوسکتے ہیں۔