حیدرآباد 7جون بجلی کے جھٹکے سے ماں کو بچانے کی کوشش میں بیٹی کو بھی بجلی کا جھٹکہ لگا جس کے نتیجہ میں یہ دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع کے نارائن پیٹ منڈل کے جاجاپور علاقہ میں پیش آیا۔ بارش کے سبب کھیت میں شارٹ سرکٹ کے سبب بجلی کا تار گر گیا ۔اس تار کی زد میں ماں آگئی۔ اسے بچانے کے لئے بیٹی بھاگی اور وہ بھی کرنٹ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگیئں۔یواین آئی