سرینگر//منوار میں بدھ کو لوگوں نے علاقے میں بجلی کی ناقص سپلائی کے خلاف سڑک پردھرنا دے کر احتجاج کیا۔علاقے کے لوگوں جن میں مروزن اور بچے شامل تھے ،نے پائین شہر اور سول لائنزکو ملانے والے چوک پر دھرنا دیااور علاقے میں بجلی کی سپلائی پوزیشن کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔انہوںنے چوک میں رکاوٹیں کھڑا کرکے گاڑیوں کی آمدورفت کو کئی گھنٹوں تک روک دیا۔پولیس حکام نے موقعہ پر پہنچ کراحتجاجی لوگوں کی منت سماجت کی کہ وہ سڑک سے رکاوٹیں ہٹادیں لیکن انہوں نے نہیں مانا۔لیکن جب حکام نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مطالبات کو اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لایا جائے گاتوانہوں نے احتجاج ختم کیا۔