کنگن//تحصیل کنگن کے مختلف علاقوں میں بر قی رو کی عدم دستیا بی کے نتیجے میںطلباء اور طا لبات کی تعلیم بر ی طرح سے متا ثر ہورہی ہے جبکہ علاقے میں چھو ٹے صنعتی یو نٹ ٹھپ ہوچکے ہیں۔ لو گوںکو سردی کے ان ایام میں شدید مشکلات کاسا مناہے۔ پی ڈی ڈی محکمہ کی جا نب سے مشتہر کئے گئے شیڈول زمینی سطح پر کئی بھی دکھا ئی نہیںدے رہا ہے ۔ دو پن بجلی پروجیکٹ موجود ہونے کے باوجود بھی لوگوں نے پی ڈی ڈی محکمہ کے خلاف غم و غصے کا اظہار کر تے ہو ئے بتایا کہ تحصیل کنگن اور تحصیل گنڈ کے مختلف علاقوں میں بجلی شیڈول کے مطابق نہیں فراہم نہیں کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں امتحان میں شامل طلباء و طالبات کے علاوہ تجارت پیشہ سے وابستہ لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔عوامی حلقوں کے مطابق پی ڈی ڈی محکمہ کی جانب سے 27اکتو بر سے جو شیڈول مشتہر کیا گیا ہے اس پر کہیں بھی عمل در آمد نہیں ہو پا رہا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ 27اکتوبر تک پی ڈی ڈی محکمہ صارفین کو متواتر برقی رو فراہم کرتا تھا تاہم سیول سیکٹریٹ جموں منتقل ہونے کے ساتھ ہی دیہی علاقوں میں بھی لوگوں کو محکمہ پی ڈی ڈی متواتر بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔عوامی حلقوں کے مطابق صارفین کو بجلی فیس کی بلیں متواتر ارسال کرکے انہیں بغیر بجلی کے فیس ادا کرنے کی تلقین کی جاتی ہے ۔دریں اثناء تحصیل گنڈ کے آخون محلہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کا بجلی ٹرانسفارمر گذشتہ ایک ہفتہ سے خراب ہوگیا ہے جس کو محکمہ پی ڈی ڈی نے مرمت کرنے کے لئے ورک شاپ پہنچایا اور تب سے لیکر آج تک اسے مرمت کرکے واپس نہیں لایا گیا جس کے نتیجے میں لوگوں کو سردی کے ان ایام میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوںنے محکمہ پی ڈی ڈی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسفارمر کو فوری طور مرمت کرکے علاقے میں نصب کیا جائے تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔