کپوارہ//ترہگام کے لوگو ں نے ہری میں قائم رسیونگ اسٹیشن کا درجہ بڑھا نے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ترہگام اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بجلی کے بحران پر قابو پایا جائے گا ۔ترہگام کے لوگو ں نے بتا یا کہ 10سال قبل ترہگام کے ہری علاقہ میں ایک رسیونگ اسٹیشن کا قائم عمل میں لایا گیا تاکہ ترہگام اور اس کے ملحقہ علاقوںکو بلاخلل بجلی سپلائی فراہم کی جائے گی ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ رسیونگ اسٹیشن اُوور لو ڈ ہونے لگا اور ترہگام کے علاوہ درجنو ں دیہات میں بجلی کی سپلائی نے سنگین رخ اختیار کیا ہے اور اب صارفین کو بار بار بجلی کٹوتی کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔علاقائی ویلفیئر ترہگام نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ ترہگام رسیونگ اسٹیشن اور لو ڈ ہونے کا معاملہ کئی بار اعلیٰ حکام کی نو ٹس میں لایا گیالیکن آج تک لوگو ں کے اس مطالبہ کو نظر انداز کیا گیا جس کی سزا صارفین بھگت رہے ہیں۔