سرینگر// بجلی صارفین کے کنکشنوں کو آدھار کارڑ سے جوڑنے کے نائب وزیر اعلیٰ کے بیان، کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹریزکشمیر نے کہا کہ یہ فیصلہ غیر قانونی ہے۔چیمبر نے اس فیصلے کو غیر موزوں اور غلط وقت پر لیا گیا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں اس وقت بجلی کی صورتحال اس قدر بدتر ہے کہ صارفین کو6 سے7 گھنٹوں کے علاوہ بجلی کی فراہمی نہیں کی جاتی۔چیمبر نے کہا کہ سخت سردیوں کے باوجود بھی لوگوں کو گھپ اندھیرے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں بجلی کے وقت بھی صورتحال یہ ہوتی ہے کہ بجلی مصنوعات کام نہیں کرتے اور آئے دن خراب ہوتے ہیں۔کشمیر چیمبرنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی پیداوار بڑھانے والے پروجیکٹوں کو بہتر بنانے کی کوششیں کریں،تاکہ صارفین کو بلا خلل بجلی کی سپلائی فراہم کی جائے۔