نیوز ڈیسک
جموں// یوتھ کانگریس نے جمعرات کو یہاں بجلی فیس میں ممکنہ اضافہ ہونے کے خلاف احتجاج درج کیا
احتجاجی بی جے پی اور سرکار کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں نوجوانوں کی آواز اٹھانے کے لئے کھڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بجلی فیس میں اضافہ ہونے والا ہے۔
ان کا کہنا تھا: ’یہ شروعات ہیں جس طرح ہر ماہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں یہی حال بجلی کا بھی ہوگا‘۔
موصوف احتجاجی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے جبکہ نوجوانوں کا کوئی سننے والا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر میں بجلی مہنگی نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ واپس ملنا چاہئے اور یہاں اسمبلی انتخابات جلد سے جلد منعقد ہونے چاہئے۔