سرینگر // محکمہ بجلی وادی بھر میں بجلی چوری کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کرنے پر غور کررہی ہے۔وادی میں بجلی کی ابتر صورتحال کے بیچ محکمہ بجلی،ریاستی پولیس کی مدد سے رات کے دوران سرینگر اور وادی کے جنوب و شمال میںچھاپوں کا سلسلہ شروع کر رہی ہے،اور اس دوران ان صارفین و دیگر لوگوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،جن کو بجلی چوری یا کنڈی لگانے کے مرتکب پایا جائے گا۔محکمہ نے کہا ہے کہ حال ہی میں جواہرنگر، حیدپورہ، پیر باغ،ہمہامہ ، بمنہ اور چھانہ پورہ میں چھپے ڈالے گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ بجلی عملے پر کوئی حملہ نہ کرے اس لئے پولیس کو ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔