Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

! بجلی محکمہ ٹھوس اصلاحات کا منتظر

Towseef
Last updated: February 12, 2025 9:44 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

محکمہ بجلی ہمیشہ ہمیشہ غلط وجوہات کی بناء پر خبروں پر رہتا ہے ۔عمریں بیت گئیں ،جموںوکشمیر کے صارفین نے اس محکمہ کی جانب سے کوئی اچھی خبر نہیں سنی ہے ۔اب اگر کبھی محکمہ کسی اچھی خبر کی نوید بھی سناتا ہے تو وہ بھی مذاق ہی لگتا ہے۔ایسی ہی ایک نوید محکمہ کے تابع کمپنی کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹیڈ نے اڑھائی برس قبل 2020کے اگست مہینہ میں سنائی تھی جب مذکورہ کارپوریشن کے اُس وقت کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہاتھا کہ وہ سرینگر میں زیر زمین بجلی کی ترسیلی لائنیں بچھانے کا منصوبہ رکھتے ہیں تاکہ شہر کے سبھی ہسپتالوں کو اس نظام کے ساتھ جوڑ کر بلا خلل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔منیجنگ ڈائریکٹر موصوف کہتے تھے کہ اس ضمن میں ایکشن پلان بنایا جاچکا ہے اور عنقریب اس کام کو ای ٹینڈرنگ پر ڈال دیاجائے گا۔وہ کہتے تھے کہ ایک دفعہ زیر زمین ترسیلی لائنوں کی بچھائی کا عمل مکمل ہوجائے تو شہر باسیوں کو برف وباراں اور بادوباراں کی وجہ سے بجلی کی سپلائی سے محروم نہیں ہونا پڑے گا۔بات پھر وہیں پہنچ جاتی ہے ،کہنے کو تو یہ اچھی باتیں لگتی ہیں لیکن بجلی محکمہ کی نااہلی کی اتنی طویل تاریخ ہے کہ اس اچھی خبر پر بھی کوئی بھروسہ کرنے کو تیا ر نہیں تھا۔ویسے بھروسہ کرتے بھی توکیسے۔اس محکمہ کی کوئی کل سیدھی نہیں ہے ۔جو محکمہ آج تک بلنگ کا نظام ٹھیک نہ کرسکا ،اُس سے آپ کیسے توقع کرسکتے ہیںکہ وہ آپ کو زیر زمین کیبل کے ذریعے بجلی فراہم کرتا۔منیجنگ ڈائریکٹر موصوف محکمہ بجلی میں نئے تھے اور ویسے بھی ابھی نئے نئے ایڈمنسٹریشن میں آئے تھے۔اُنہیں ابھی جموںوکشمیر کی انتظامیہ خاص کر محکمہ بجلی کا اتنا تجربہ حاصل نہیں تھا ۔چونکہ آج کل محکمہ بجلی زیادہ تر اسی محکمہ کے فیڈنگ سٹاف و عہدیداروں نے چلایا ہے تو دیگر محکموں کے عہدیداروں کو اس کااُتنا تجربہ حاصل نہیں ہے ۔یہی حال ایم ڈی صاحب کا بھی تھا۔اُن کی نیت پر ہرگز شک نہیںکیاجاسکتا تھااور اُن کا پھرتیلا پن کسی سے پوشیدہ نہیں تھا جبکہ عوام دوستی میں بھی وہ اپنی مثال آپ تھے لیکن ایم ڈی صاحب کو شاید نہیں معلوم تھا کہ جس محکمہ کو وہ ہائی ٹیک کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں ،وہ سر تا پا تباہ حال ہے ۔زمینی سطح پر بجلی لائن مین سے لیکر چیف انجینئر وں کے دفاتر تک کوئی کام ٖڈھنگ سے نہیںہورہا ہے ۔اربوںاور کھربوں روپے کی فیس وصولی نہیں جارہی ہے،وصولیں گے بھی کیسے ،بلیں ہی ناقص ہیں ۔صارفین کو بجلی فراہم ہوتی ہی نہیںلیکن ماہوار بلیں مل جاتی ہیں۔ا

یم ڈی موصوف شاید یہ بھی نہیں جانتے تھے کہ اے آر ڈی پی آر سے لیکر دین دھیال اپدھیائے سکیم تک درجنوں سکیمیں آئی اور گئیں ،اربوں روپے آئے اور گئے لیکن بجلی نظام کی حالت ویسی کی ویسی ہی ہے۔دین دھیال اپدھیائے سکیم کے تحت چھوٹے اور سمارٹ ٹرانسفارمروںکی تنصیب کا خواب تاحال شرمندہ تعبیر ہونا باقی ہے ۔آج بھی بجلی کی ترسیلی لائنیں کئی مقامات پر بوسیدہ کھمبوں اور درختوں سے لٹکی ہوئی ہیںاوراب سمارٹ بجلی میٹروں کی تنصیب کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا اراد ہ ظاہر کیاجارہا ہے ۔یہ منصوبہ بھی کب کا دردست لیاگیا تھا،اس کے تحت پورے جموںوکشمیر میں سمارٹ پری پیڈ میٹر نصب کرنے تھے اور پہلے مرحلہ پر سرینگر اور جموں شہروں و قصبہ جات میں ان کی تنصیب یقینی بنانا تھی لیکن دور دور تک ان میٹروں کی تنصیب کا عمل مکمل ہونے کا مستقبل قریب میں کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے۔اس مایوس کن ماحول میں منیجنگ ڈائریکٹر اہل شہر کو زیر زمین ترسیلی کیبل بچھائے جانے کی نوید سنارہے تھے تو اس پر کون بھروسہ کرتا۔منیجنگ ڈائریکٹرموصوف کب کے محکمہ بجلی سے رخصت ہوچکے ہیں لیکن زیر زمین کیبلنگ 4برس بعد بھی نہیں ہوپائی بلکہ اگر یوں کہاجائے کہ

محکمہ بجلی میں کچھ بھی نہیں بدلا تو بیجا نہ ہوگا۔اب چونکہ نئے منیجنگ ڈائریکٹر کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹیڈ کو دیکھ رہے ہیں تو اُن سے یہی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس کارپوریشن کا پہلے پوسٹ مارٹم کریں ۔بلکہ پہلی فرصت میں ملازمین کے جائز مطالبات حل کرنے کی سعی کروائیں۔جس کارپوریشن کے وہ منیجنگ ڈائریکٹر ہیں،اُس کارپوریشن کے قیام پر ہی اُن کے ماتحت ملازمین معترض ہیں اور وہ بجلی شعبہ کی نجکاری کا فیصلہ واپس لینے کے حق میں پابہ شعلہ ہیں۔اس لئے بہتر رہے گا کہ شہر باسیوں کو منگیرے لال کے حسین سپنے دکھانے کی بجائے پہلے اپنے گھر کو درست کیاجائے ،گھر سے مراد کارپوریشن سے ہے ۔کارپوریشن کے اندر کے جھمیلے حل ہوںتو شاید کل کو ماتحت عملہ زیر زمین کیبل بچھانے کے وقاری پروجیکٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کی کوشش کرے گا لیکن اگر اندرونی معاملات جوں کے توں رہیں تو اس منصوبہ ،جو تاحال ناکامی کا شکار ہی ہے ،کوآگے چل کربھی ناکامی کے ساحل سے ٹکرانا طے ہے اور اُس وقت منیجنگ ڈائریکٹر صاحب ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔اس لئے اچھا رہے گا کہ پہلے ملازمین کے تنازعات حل کئے جائیں،اس بات کا فیصلہ کیاجائے کہ اس کو کارپوریشن ہی رہنا ہے یا پھر روایتی محکمہ ہی رہے گا۔اگر یہ مرحلہ حل ہوتا ہے تو اس کے بعد زیر التوا پروجیکٹ مکمل کروائیں اور جب وہ مکمل ہوں تو نئے پروجیکٹوں کی بات کریں کیوںکہ اُس وقت عوام کا متزلزل اعتماد بحال ہوا ہوگا اور وہ اُس پروجیکٹ میں تعاون بھی پیش کرینگے ۔جب تک یہ اعلانات دور کی کوڑیاں لانے کے مترادف ہی قرار دئے جاسکتے ہیں جن سے زمینی صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

اداریہ

کرتب بازی یا موت سے پنجہ آزمائی؟

June 30, 2025
اداریہ

! شائد یہ خواب کبھی حقیقت بن جائے

June 29, 2025
اداریہ

منشیات کیخلاف جنگ جیتنا ہی ہوگی

June 27, 2025
اداریہ

بھوک سے بڑی وباء کوئی نہیں!

June 26, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?