کنگن //بجلی فیس میں اضافہ کے خلاف کنگن میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔ہائر سکنڈری سکول کنگن کے نزدیک مختلف علاقوں کے لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو 350روپئے بجلی بل ماہانہ موصول ہوتی تھی ، انہیں 550روپئے اور 108روپئے کے بل میں اضافہ کرکے 350روپئے تک بڑھادیا گیا ہے جس کی وجہ سے انہیںذہنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مظاہرین کے مطابق گاندربل سے محکمہ پی ڈی ڈی کی ایک ٹیم نے ان علاقوں میں آکر از خود بجلی فیس میں اضافہ کرکے غریب افراد کو ذہنی پریشانیوں میں مبتلا کردیا ۔اس دوران اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر پی ڈی ڈی کنگن نے مظاہرین کو یقین دلایا ہے کہ وہ اس بارے میں تحقیقات کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینگے ۔