حسین محتشم
پونچھ// ضلع پونچھ میں محکمہ بجلی کے ایگزیکٹو انجینئر آفتاب احمد نے تمام بجلی صارفین کو کو اطلاع دی کہ گزشتہ سال کی طرح حکومت کی جانب سے بجلی بقایاجات کی ادائیگی کو آسان بنانے کے لئے ایمنسٹی سکیم کا اعلان کیا گیا جس کے تحت صارفین کو انکے بقایاجات ادا کرنے کے لئے کچھ چھوٹ بھی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسی کا بل ایک لاکھ روپے تک تھا تو اسے اس رقم میں سے کافی روپے تک معاف کئے گئے تھے اور جو باقی رقم ادا کرنی تھی اسے بھی آسان قسطوں میں ادا کرنا تھا اور کئی صارفین نے اس سکیم کا فائدہ اٹھایا مگر اسکے باوجود جہاں 22کروڑ روپے کا ٹارگٹ تھا اس میں سے صرف سات کروڑ روپے ہی سرکاری خزانے میں جمع ہوپائے تھے اور پھر ماہ ستمبر کے بعد اس اسکیم کی معیاد ختم ہوچکی تھی لیکن دو روز قبل گورنر انتظامیہ نے دوبارہ صارفین کی مشکلات کا ازالہ کرتے ہوئے نیا حکم نامہ جاری کیا جس کے تحت اس سکیم میں ایک سال کی مزید توسیع کردی گئی تاکہ عوام اس سے مستفید ہوسکے اور اپنے بقایاجات کو آسان قسطوں میں ادا کرسکیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اسکیم سے مستفید ہوں کیونکہ دوبارہ سے انکو موقعہ ملا ہے۔