عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//اوکایا بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی نے جے کے بینک کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے تاکہ مستحکم فائنانسنگ کو فروغ دیاجائے۔انہوں نے حال ہی میں اوکایاای وی پرائیویٹ لمیٹڈکے ساتھ ایک سمجھوتے پردستخط کئے تاکہ کمپنی کی طرف سے تیار کئے گئے دوپہیوں والی گاڑیوں کوفائنانس کیا جائے۔جے کے بینک اوکایاای وی کاترجیحی شراکت دار بننے جارہا ہے اورگاہکوں جودوپہیوں والی بجلی سے چلنے والی گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند ہو،کوقرضہ فراہم کیا جائے۔اس کابنیادی مقصدجموں کشمیرمیں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کوفروغ دینا ہے اور اس کیلئے آپریشنزکوآسان بناناہے۔ اوکایا ای وی کے جنرل منیجر ڈاکٹر انشل گپتا نے کہا کہ ہمیں جموں کشمیر بینک کے ساتھ کام کرنے میں خوشی ہورہی ہے۔اس شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے جے کے بینک کے جنرل منیجرنرجے گپتا نے کہاتونائی کی بچت پر قومی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہم نے2030تک توانائی کی نصف ضروریات پورا کرنے کاہدف بنایا ہے۔