سر ینگر//گورنمنٹ ڈگری کالج بجبہاڑہ میں 3روزہ انٹرہاوس والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا جس میں کل 6ٹیموں نے شرکت کی۔فائنل میچ یلو ہاوس اور براون ہاوس کے درمیان کھیلا گیا جس میں یلو ہاوس نے ایک کے مقابلے میں دو پوائنٹ سے جیت درج کی۔کالج کے پرنسپل پروفیسر نذیر احمد ملہ نے فاتح اور رَنر اَپ ٹیموںمیں انعامات تقسیم کئے ۔اس موقعہ پر کالج کے فیکلٹی ،انتظامیہ ممبران اور طلباء بھی موجود تھے۔